سورة الروم - آیت 11
اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ خلق کی ابتدا کرتا ہے، پھر اسے دوبارہ بنائے گا، پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی سب مخلوقات کو پہلے بھی اسی اللہ نے بنایا۔اورجس طرح وہ اس کے پیداکرنے پراس وقت قادر تھا۔ اب فناکرکے دوبارہ پیداکرنے پر بھی وہ اتناہی بلکہ اس سے بھی زیادہ قادرہے۔اس لیے کہ دوبارہ پیداکرناپہلی مرتبہ سے زیادہ مشکل نہیں۔اورتم سب قیامت کے دن اسی کے سامنے حاضر کیے جانے والے ہو۔یعنی میدان محشرمیں جہاں وہ عدل وانصاف کا اہتمام فرمائے گا۔