سورة الروم - آیت 7

يَعْلَمُونَ ظَاهِرًا مِّنَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ عَنِ الْآخِرَةِ هُمْ غَافِلُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ دنیا کی زندگی میں سے ظاہر کو جانتے ہیں اور وہ آخرت سے، وہی غافل ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی عام لوگوں کی نظربس دنیاوی مال واسباب پرہوتی ہے۔اوروہ اسی پرفریفتہ اور مفتون ہوتے ہیں۔وہ اس انجام سے قطعاًغافل ہوتے ہیں کہ انہیں مرکراللہ کے سامنے حاضرہوناہے۔جہاں ان کے اعمال کامحاسبہ بھی ہوگا۔پھراس کے مطابق انہیں سزابھی ملنے والی ہے۔