سورة العنكبوت - آیت 61
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۖ فَأَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یقیناً اگر تو ان سے پوچھے کہ کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور سورج اور چاند کو مسخر کیا تو ضرور ہی کہیں گے کہ اللہ نے، پھر کہاں بہکائے جارہے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اگرآپ مشرکین سے پوچھیں کہ زمین وآسمان کاپیداکرنے والا،سورج چاندکومسخرکرنے والا،دن رات کوپے درپے لانے والا،خالق،رازق اور موت وحیات پرقادرکون ہے؟ تو ضرور کہیں گے کہ اللہ جب مشرکین خودمانتے ہیں کہ سب چیزوں کا خالق اور سب پرقابض صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔توپھراس کے سوادوسروں کی عبادت کیوں کرتے ہیں اوراس کے سوادوسروں پرتوکل کیوں کرتے ہیں۔ (ابن کثیر)