كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ
ہر جان موت کو چکھنے والی ہے، پھر تم ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
یعنی ہرشخص مرنے والا ہے اورمیرے سامنے حاضرہونے والاہے۔تم خواہ کہیں ہوموت کے پنجہ سے نجات نہیں پاسکتے ۔ہجرت کروگے تب بھی اورنہ کرو گے تب بھی۔ اس لیے تمہارے لیے وطن کا، رشتے داروں کااوردوست احباب کاچھوڑنامشکل نہیں ہونا چاہیے۔موت توتم جہاں بھی ہو گے آجائے گی۔البتہ اللہ کی عبادت کرتے ہوئے مروگے تواخروی نعمتوں سے شاد کام ہوگے اس لیے کہ مرکرتواللہ کے پاس ہی جاناہے۔ابن ابی حاتم کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’جنت میں ایسے بالاخانے ہیں جن کاباطن ان کے ظاہرسے نظرآتاہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ بالا خانے ان کے لیے بنائے ہیں جو کھانا کھلائیں خوش کلام نرم گو ہوں،روزے نمازکے پابندہوں۔اورراتوں کوجبکہ لوگ سوئے ہوئے ہوں یہ نمازیں پڑھتے ہوں اوراپنے کل احوال میں دینی ہوں یا دنیوی اپنے رب پرکامل بھروسہ رکھتے ہوں۔‘‘