وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ ۚ وَلَوْلَا أَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَاءَهُمُ الْعَذَابُ وَلَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
اور وہ تجھ سے جلدی عذاب کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر ایک مقرر وقت نہ ہوتا تو ان پر عذاب ضرور آ جاتا اور یقیناً وہ ان پر ضرور اچانک آئے گا اور وہ شعور نہ رکھتے ہوں گے۔
یعنی پیغمبر کی بات ماننے کی بجائے چیلنج کے انداز میں بار بار کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو اور ہم واقعی تمہیں جھٹلاتے ہیں توہم پرعذاب نازل کروا دے ۔ان کے اعمال واقوال تویقینااس لائق ہیں کہ انہیں فوراًصفحہ ہستی سے ہی مٹا دیا جائے۔ لیکن ہماری سنت ہے کہ ایک قوم کوایک خاص وقت تک ہم مہلت دیتے ہیں۔اورجب وہ مہلت ختم ہوجاتی ہے تو ہمارا عذاب ان پر آجاتاہے۔ یعنی عذاب کامقررہ وقت جب آئے گاتواس طرح اچانک آئے گاکہ انہیں پتہ بھی نہیں چلے گایہ وقت مقررہ وہ ہے جواس نے اہل مکہ کے لیے لکھ رکھاتھا۔یعنی جنگ بدرمیں اسارت وقتل،یاپھرقیامت کاوقوع ہے جس کے بعدکافروں کے لیے عذاب ہی عذاب ہے۔