سورة العنكبوت - آیت 42
إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ مِن شَيْءٍ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً اللہ جانتا ہے جسے وہ اس کے سوا پکارتے ہیں کوئی بھی چیز ہو اور وہی سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ مشرکوں کو ڈرا رہاہے کہ وہ ان سے، ان کے شرک سے، ان کے جھوٹے معبودوں سے خوب آگاہ ہے ۔ انھیں ان کی شرارت کا ایسا مزہ چکھائے گا کہ یہ یاد کریں گے انھیں ڈھیل دینے میں بھی اس کی مصلحت و حکمت ہے کیونکہ وہ حکیم مطلق ہے۔