سورة العنكبوت - آیت 33

وَلَمَّا أَن جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالُوا لَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ ۖ إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهْلَكَ إِلَّا امْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جیسے ہی ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس آئے وہ ان کی وجہ سے مغموم ہوا اور ان کے سبب دل میں تنگ ہوا اور انھوں نے کہا نہ ڈر اور نہ غم کر، بے شک ہم تجھے اور تیرے گھر والوں کو بچانے والے ہیں مگر تیری بیوی، وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہاں سے رخصت ہو کر یہ فرشتے خوبصورت نوجوان لڑکوں کی صورت میں لوط علیہ السلام کے پاس پہنچے انہیں دیکھتے ہی لوط علیہ السلام شش و پنج میں پڑے گئے۔ اپنی قوم کی عادت بد اور سرکشی کی وجہ سے کہ ان خوبصورت مہمانوں کااگرانہیں علم ہوگیاتووہ ان سے زبردستی بے حیائی کاارتکاب کریں گے، جس سے میری رسوائی ہوگی۔ان خوش شکل مہمانوں کوقوم بدخصلت سے بچانے کی انہیں کوئی تدبیر نہیں سوجھ رہی تھی۔جس کی وجہ سے وہ غمگین اوردل ہی دل میں پریشان تھے۔فرشتوں نے لوط علیہ السلام کی اس پریشانی اورغم وحزن کی کیفیت کودیکھاتوانہیں تسلی دی،اورکہاکہ آپ کوئی خوف اور غم نہ کریں ہم اللہ کی طرف سے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں۔ ہمارا مقصد آپ کو اور آپ کے گھروالوں کو،سوائے آپ کی بیوی کے،نجات دلاناہے۔