سورة العنكبوت - آیت 21

يُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ وَيَرْحَمُ مَن يَشَاءُ ۖ وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ عذاب دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور رحم کرتا ہے جس پر چاہتا ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ کی رحمت دنیامیں عام ہے۔جس سے کافر، مومن، منافق اورمخلص اور اسی طرح نیک اوربدسب یکساں طورپرمستفیدہورہے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کودنیاکے وسائل،آسائشیں اورمال ودولت عطاکررہاہے۔یہ رحمت الٰہی کی وسعت ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے: ﴿وَ رَحْمَتِيْ وَ سِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ﴾ (الاعراف: ۱۵۶) ’’میری رحمت نے ہر چیز کو گھیر لیا ہے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ اپنے تمام آسمان والوں اور اپنے تمام زمین والوں کو عذاب دینا چاہے تو دے سکتا ہے یہ اس کا ان پر ظلم نہیں ہوگا۔ (ابن ماجہ: ۷۷، ابو داؤد: ۴۶۹۹)