سورة العنكبوت - آیت 16
وَإِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ ۖ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ابراہیم کو جب اس نے اپنی قوم سے کہا اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو، یہ تمھارے لیے بہتر ہے، اگر تم جانتے ہو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی قوم کوتوحیدالٰہی کی دعوت دی۔ریاکاری سے بچنے اوردل سے پرہیز گاری قائم کرنے کاحکم دیا۔اس کی نعمتوں پرشکرگزاری کرنے کوفرمایا۔اوراس کانفع بھی بتایاکہ دنیااورآخرت کی برائیاں اس سے دورہوجائیں گی اوردونوں جہان کی نعمتیں اس سے مل جائیں گی۔