وَمِن رَّحْمَتِهِ جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
اور اس نے اپنی رحمت ہی سے تمھارے لیے رات اور دن کو بنایا ہے، تاکہ اس میں آرام کرو اور تاکہ اس کا کچھ فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو۔
یہ بھی اسی کااحسان ہے کہ اس نے رات اوردن دونوں پیداکردیے ہیں تاکہ رات کوتمہیں آرام وسکون حاصل ہواوردن کوتم کام، کاج تجارت زراعت، سفر، شغل کرسکو،تمہیں چاہیے کہ تم اس مالک حقیقی،اس قادرمطلق کا شکر ادا کرو، اس کی حمدوثنابھی بیان کرو (یہ زبانی شکرہے)اوراللہ کی دی ہوئی دولت،صلاحیتوں اورتوانائیوں کواس کے احکامات وہدایت میں مطابق استعمال کرو۔ رات کواس کی عبادتیں کرو۔ رات کے قصورکی تلافی دن ہیں اور دن کے قصورکی تلافی رات میں کر لیا کرو (یہ عمل شکرہے)یہ مختلف چیزیں قدرت کے نمونے ہیں اوراس لیے ہیں کہ تم نصیحت وعبرت حاصل کرو اور رب کا شکر کرو۔