سورة القصص - آیت 61

أَفَمَن وَعَدْنَاهُ وَعْدًا حَسَنًا فَهُوَ لَاقِيهِ كَمَن مَّتَّعْنَاهُ مَتَاعَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ثُمَّ هُوَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْمُحْضَرِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو کیا وہ شخص جسے ہم نے وعدہ دیا اچھا وعدہ، پس وہ اسے ملنے والا ہے، اس شخص کی طرح ہے جسے ہم نے سامان دیا، دنیا کی زندگی کا سامان، پھر قیامت کے دن وہ حاضر کیے جانے والوں سے ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس آیت میں دو آدمیوں کاتقابل پیش کیاگیاہے ۔ ایک وہ جو آخرت کے بہتر انجام پر نظر رکھتاہو اور اس بہتر انجام کے لیے ہی ا پنی کوششیں صرف کررہاہو۔ دوسرا وہ جس کا مطمع نظر صرف دنیاوی مفادات اور ساز وسامان تک محدود ہو۔ اور آخرت میں اس سے سختی سے باز پُرس کی جانے والی ہو۔ یعنی اہل ایمان وعدہ الٰہی کے مطابق نعمتوں سے بہرہ ور اور نا فرمان عذاب سے دوچار ہوں گے، تو کیا یہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں اس کا خود ہی فیصلہ کرلو۔ تفسیر طبری میں مروی ہے کہ یہ آیت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابو جہل ملعون کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔(طبری: ۱۹/ ۶۰۴)