سورة القصص - آیت 40

فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا، پھر انھیں سمندر میں پھینک دیا۔ سو دیکھ ظالموں کا انجام کیسا تھا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

فرعون کاانجام: یعنی کفر وطغیان حد سے بڑھ گیا تو بالآخر اللہ کاعذاب ان پر آپڑا اور اس نے سب کو اپنے عذابوں میں پکڑ لیا اور ایک ہی دن، ایک ہی وقت ایک ساتھ سب کو دریا بُر د کردیا ۔ لوگوسوچوکہ ظالموں کاکیسا عبرت ناک انجام ہوتاہے۔ ہم نے انھیں دوزخیوں کا امام بنادیا ہے۔ یہ لوگوں کو ان کاموں کی طرف بلاتے تھے جن سے وہ اللہ کے عذابوں سے جلیں کہیں سے انھیں کوئی امداد نہ پہنچے گی دونوں جہان میں یہ نقصان اور گھاٹے میں رہیں گے۔