سورة النمل - آیت 77

وَإِنَّهُ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بے شک وہ یقیناً ایمان والوں کے لیے سراسر ہدایت اور رحمت ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مومنوں کے لیے توقرآن سراسرہدایت ورحمت ہے۔ اور بنی اسرائیل میں سے بھی جواس پرایمان لے آئیں تواللہ تعالیٰ ان کوان گمراہیوں سے بچالیتاہے۔اورسیدھے راستے پرعمل پیرا ہونے پراللہ کی ان پراس قدررحمتیں نازل ہوں گی جن کایہ قریش آج تصوربھی نہیں کرسکتے ۔چنانچہ چندہی سالوں میں قرآن کی بدولت ان ایمانداروں کی ایسی کایاپلٹی کہ وہی بدوجولوٹ ماراورقتل وغارت میں مشہورتھے وہ دنیاکے پیشوا تہذیب انسانی کے اُستاد اور زمین کے ایک بڑے حصے کے فرمانبردار بن گئے۔