سورة النمل - آیت 73
وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بے شک تیرا رب یقیناً لوگوں پر بڑے فضل والا ہے اور لیکن ان کے اکثر شکر نہیں کرتے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اگرعذاب آنے میں کچھ تاخیرہورہی ہے تووہ اس لیے نہیں کہ یہ لوگ عذاب کے مستحق نہیں بلکہ اس لیے ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل ورحمت کاتقاضا یہ ہے کہ ابھی انہیں سوچنے سمجھنے کے لیے کچھ مہلت اوردی جائے۔اب چاہیے تویہ تھاکہ یہ اللہ تعالیٰ کے اس مہلت دینے پراس کاشکراداکرتے،یہ اُلٹاعذاب کے واقع ہونے کاہی مذاق اڑانے اوراسے جھٹلانے پرلگے ہیں۔