سورة النمل - آیت 67
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَإِذَا كُنَّا تُرَابًا وَآبَاؤُنَا أَئِنَّا لَمُخْرَجُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ان لوگوں نے کہا جنھوں نے کفر کیا، کیا جب ہم مٹی ہوجائیں گے اور ہمارے باپ دادا بھی تو کیا واقعی ہم ضرور نکالے جانے والے ہیں؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کیا ہم اٹھائے جائیں گے: منکرین قیامت کی سمجھ میں اب تک بھی نہیں آیا کہ مرنے اور سڑگل جانے کے بعد، مٹی اور راکھ ہوجانے کے بعد ہم دوبارہ کیسے پیدا کیے جائیں گے ۔