سورة النمل - آیت 57
فَأَنجَيْنَاهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَاهَا مِنَ الْغَابِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بچالیا مگر اس کی بیوی۔ ہم نے اسے پیچھے رہنے والوں میں طے کردیا تھا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جب کافروں نے حضرت لوط علیہ السلام اوران کے ساتھیوں کوشہرسے نکالنے کاپختہ ارادہ کرلیا،تواللہ نے انہیں ہلاک کردیااورحضرت لوط علیہ السلام اوران کے اہل کوبچالیا۔ہاں ان کی بیوی جوقوم کے ساتھ ہی تھی وہ پہلے سے ہی ان ہلاک ہونے والوں میں لکھی جاچکی تھی۔وہ قوم کے ساتھ ہی عذاب میں تباہ ہوگئی۔کیونکہ یہ قوم کے دین اوران کے طریقوں میں ان کی مدد کرتی تھی۔ لیکن یہ خیال رہے کہ معاذاللہ ان کی فحش کاری میں یہ شریک نہ تھی کہ یہ بات اللہ کے نبی علیہ السلام کی بزرگی کے خلاف ہے کہ ان کی بیوی بدکارہو۔