سورة النمل - آیت 56
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَن قَالُوا أَخْرِجُوا آلَ لُوطٍ مِّن قَرْيَتِكُمْ ۖ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو اس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انھوں نے کہا لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال دو، بلا شبہ یہ ایسے لوگ ہیں جو بہت پاکباز بنتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بستی سے نکالنے کی دھمکی: بجائے اس کے کہ وہ سیدنالوط علیہ السلام کی نصیحت پرکچھ اپنی اصلاح کرتے الٹا اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے اور لوط علیہ السلام اوران کے پیررکاروں کوازراہ تمسخرپاکبازی کاطعنہ دیا۔پھرانہیں اپنے شہرسے نکال دینے کی دھمکی بھی دینے لگے کہ تم جیسے پاکبازہم گندے لوگوں میں کیونکر رہ سکتے ہیں۔ لہٰذا تمہاری بہتری اسی میں ہے کہ یہاں سے چلے جاؤ۔