سورة النمل - آیت 46
قَالَ يَا قَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ ۖ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہا اے میری قوم! تم بھلائی سے پہلے برائی کیوں جلدی مانگتے ہو، تم اللہ سے بخشش کیوں نہیں مانگتے، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ایمان قبول کرنے کی بجائے تم کفرپرہی کیوں اصرارکررہے ہوجوعذاب کاباعث ہے۔تم استغفار کرو تاکہ نزول رحمت ہو۔