سورة النمل - آیت 43
وَصَدَّهَا مَا كَانَت تَّعْبُدُ مِن دُونِ اللَّهِ ۖ إِنَّهَا كَانَتْ مِن قَوْمٍ كَافِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اسے اس چیز نے روکے رکھا جس کی عبادت وہ اللہ کے سوا کرتی تھی، بلا شبہ وہ کافر لوگوں میں سے تھی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اسے اللہ کی عبادت سے جس چیز نے روک رکھاتھا، وہ غیر اللہ کی عبادت تھی، اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اس کاتعلق ایک کافر قوم سے تھا اس لیے توحیدکی حقیقت سے بے خبر رہی اور یہ مطلب بھی ہوسکتاہے کہ سیدنا سلیمان علیہ السلام نے ملکہ کو ان تمام چیزوں کی پرستش سے روک دیا جن کی وہ اپنے زمانہ کفر میں پرستش کیا کرتی تھی۔