سورة النمل - آیت 31

أَلَّا تَعْلُوا عَلَيَّ وَأْتُونِي مُسْلِمِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ کہ میرے مقابلے میں سرکشی نہ کرو اور فرماں بردار بن کر میرے پاس آجاؤ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس آیت میں (وَ اْتُوْنِيْ مُسْلِمِيْنَ) کے الفاظ آتے ہیں۔ مسلمین کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ میرے فرمانبردار بن کر میرے ہاں آؤ اور یہ حکم آپ کی فرمانروائی سے مطابقت رکھتاہے اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ اسلام لا کر یا مسلمان ہو کر میرے ہاں آؤ اور سورج پرستی چھوڑ دو اور یہ حکم آپ کی نبوت سے تعلق رکھتاہے۔ آپ چونکہ بادشاہ بھی تھے اور نبی بھی، لہٰذا مسلمین میں دونوں ہی مفہوم پائے جاتے ہیں۔