سورة النمل - آیت 28
اذْهَب بِّكِتَابِي هَٰذَا فَأَلْقِهْ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانظُرْ مَاذَا يَرْجِعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
میرا یہ خط لے جا، پس اسے ان کی طرف پھینک دے، پھر ان سے لوٹ آ، پس دیکھ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
فرمایا میں تمہیں ایک خط لکھ کر دیتاہوں یہ خط لے جا کر دربار میں ملکہ اور اس کے درباریوں کے سامنے پھینک دو پھر انتظار کی خاطر ایک طرف ہٹ جاؤ پھر دیکھناکہ اس خط کا وہ کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور واپس آکر مجھے اس ردعمل کے مطابق اطلاع بھی دو۔ اس سے جہاں یہ بات معلوم ہوجائے گی کہ تم اس یقینی خبر پہنچانے میں کہاں تک سچے ہو وہاں ان لوگوں کے ردعمل سے یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ وہ لوگ کس ذہنیت کے مالک ہیں۔