سورة النمل - آیت 3

الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُم بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ جو نماز قائم کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یقین بھی وہی رکھتے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ایمان کادعویٰ رکھنے والوں کی ظاہری علامات یہ ہیں کہ کم ازکم وہ نماز کو پوری درستی کے ساتھ ادا کریں نیز زکوٰۃ ادا کریں اور روز آخرت پر ایمان بھی رکھتے ہوں۔