سورة الشعراء - آیت 212

إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلاشبہ وہ تو سننے ہی سے الگ کیے ہوئے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تیسری وجہ یہ بیان فرمائی کہ نزول قرآن کے وقت شیاطین اس کے سننے سے دور اور محروم رکھے گئے ہیں۔ آسمانوں پر ستاروں کو چوکیدار بنادیاگیاتھا۔ یہ سننے کے لیے اوپر چڑھتے تو ستارے برق خائف بن کر گرتے اور بھسم کردیتے ۔ اس طرح قرآن کو شیاطین سے بچانے کا خصوصی اہتمام کردکھایا ہے۔ جیسے سورۂ جن میں خود جنات کامقولہ بیان ہوا ہے کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اسے سخت چوکی سے بھرپور پایا، اور جگہ جگہ شعلے متعین پائے پہلے تو ہم بیٹھ کر اکا دکا بات اڑا لایا کرتے تھے۔ لیکن اب تو کان لگاتے ہی شعلہ لپکتا ہے اور جلا کر بھسم کردیتاہے۔