سورة الشعراء - آیت 165
أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا سارے جہانوں میں سے تم مردوں کے پاس آتے ہو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قوم کی سیدنالوط علیہ السلام پرپابندی اورجلاوطنی کی دھمکی: سیدنالوط علیہ السلام نے انھیں اللہ کا پیغام سنایا اور ان کی بدفعلیوں کے بُرے انجام سے انھیں ڈرایا اور اپنی قوم کو ان کی خاص بدکرداری سے روکا کہ تم مردوں کے پاس شہوت سے نہ آؤ،اپنی حلال بیویوں سے اپنی خواہش پوری کرو، جنھیں اللہ نے تمہارے لیے جوڑا بنادیاہے۔ رب کی مقررہ حدوں کا احترام کرو۔ اس کے جواب میں قوم لوط علیہ السلام نے کہاکہ اے لوط! اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو ہم تجھے جلا وطن کردیں گے۔ چنانچہ انہوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ ان پاک باز لوگوں کو اپنے سے الگ کردو۔