سورة الشعراء - آیت 154
مَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِآيَةٍ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو نہیں ہے مگر ہمارے جیسا ایک آدمی، پس کوئی نشانی لے آ، اگر تو سچوں سے ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قوم ثمود کا حسّی معجزہ کامطالبہ: صالح علیہ السلام نے پوچھا:کونسی نشانی چاہیے ہو؟وہ کہنے لگے ہم یہ چاہتے ہیں کہ یہ سامنے جوپتھرکی بڑی سی چٹان ہے ہمارے دیکھتے ہوئے پھٹے اور اس میں سے ایک گابھن اونٹنی برامد ہو جو ہمارے سامنے بچہ جنے توہم آپ پرایمان لے آئیں گے۔صالح علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے دُعا فرمائی، جسے اللہ تعالیٰ نے شرف قبولیت بخشا چنانچہ پہاڑ پھٹا، جس سے ایک عظیم الجثہ اور دیو ہیکل اونٹنی نکلی۔ جس نے نکلتے ہی لوگوں کے سامنے بچہ جنا۔جب قوم کامطلوبہ معجزہ ظہورمیں آگیاتوآپ نے فرمایا،اب سنوایک دن یہ پانی پیئے گی اورایک دن پانی کی باری تمہاری مقرر رہے گی۔