سورة الشعراء - آیت 132

وَاتَّقُوا الَّذِي أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس سے ڈرو جس نے ان چیزوں سے تمھاری مدد کی جنھیں تم جانتے ہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پھرانہیں وہ نعمتیں یاددلائیں جواللہ نے ان پرانعام کیں تھیں جنہیں وہ خودجانتے تھے، مثلاً چوپائے، جانور اولاد باغات اور دریا، پھر اپنا اندیشہ ظاہرکیاکہ اگرتم نے میری تکذیب کی اورمیری مخالفت پرجمے رہے توتم پرعذاب الٰہی برس پڑیں گے۔لالچ اورڈردونوں دکھائے لیکن بے سودرہے۔