سورة الشعراء - آیت 131
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ہود علیہ السلام نے قوم کوشرک کے انجام سے ڈرایا۔اوران تینوں کاموں کی قباحت بیان کرتے ہوئے کہاکہ اللہ سے ڈرتے ہوئے زندگی گزارنے کاطرزعمل سیکھو۔اورخوب سمجھ لوکہ تمہیں یہاں ہمیشہ رہنامیسرنہ آئے گا۔مرنے کے بعدتمہیں دوبارہ زندہ کیاجائے گا اور وہاں تمہارے ان تمام اعمال وافعال کی بازپرس بھی ہوگی لہٰذاتمہارے لیے بہترین راستہ یہ ہے کہ میری بات مان لو۔