سورة الشعراء - آیت 121

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک اس میں یقیناً ایک نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی سیدنانوح علیہ السلام کی قوم کے انجام سے بھی لوگ عبرت حاصل کرسکتے ہیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ حق کے ٹھکرانے والوں کو نیست ونابود کردیتا ہے اوراپنے انبیاء اورمومنوں کوظالموں کے پنجوں سے نجات دلاکرانہیں باقی رکھتا ہے۔ اور یقینا اللہ غلبے والاہے اوروہ مہربان بھی بہت ہے۔