سورة الشعراء - آیت 113
إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّي ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان کا حساب تو میرے رب ہی کے ذمے ہے، اگر تم سمجھو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نوح علیہ السلام نے جواب دیاکہ یہ میرافرض نہیں کہ کوئی حق قبول کرنے کوآئے تومیں اس سے اس کی قوم اورپیشہ دریافت کرتاپھروں،اندرونی حالات پر اطلاع رکھنا اور اس کا حساب لینا اللہ کا کام ہے افسوس تمہیں اتنی سمجھ بھی نہیں۔ تمہاری اس خواہش کوپوراکرنامیرے اختیارسے باہرہے۔کہ میں ان مسکینوں سے اپنی محفل خالی کرالوں۔میں تواللہ کی طرف سے ایک آگاہ کردینے والا ہوں۔ جو بھی یہ بات مانے،وہ میرا، اور جو نہ مانے،وہ خود ذمہ دار ہے چاہے وہ شریف ہو یا رذیل، امیر ہو یا غریب۔