سورة الشعراء - آیت 92
وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ان سے کہا جائے گا کہاں ہیں وہ جنھیں تم پوجتے تھے؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اہل دوزخ سے پوچھا جائے گا، بتاؤ آج وہ تمہارے معبود کدھر ہیں۔ جنھیں تم نے اللہ کے ہاں اپنا سفارشی سمجھ رکھا تھا۔ اور اللہ کی بجائے انہی کی نیاز مندیوں میں لگے رہتے تھے۔ کیا وہ تمہاری کچھ مدد کرسکتے ہیں یا خود اپنی ہی مدد کرسکتے ہیں۔ نہیں نہیں، بلکہ عابد و معبود سب دوزخ میں اُلٹے لٹک رہے ہیں اور جل بھن رہے ہیں۔ تابع اور متبوع سب اوپر تلے جہنم میں جھونک دئیے جائیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن جہنم کو لایا جائے گا تو اس کی ستر ہزار باگس ہوں گی اور ہر باگ کو ستر ہزار فرشتے کھینچ رہے ہوں گے۔ (مسلم: ۲۸۴۲)