سورة الشعراء - آیت 84
وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور پیچھے آنے والوں میں میرے لیے سچی ناموری رکھ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر دعا کرتے ہیں کہ میرے بعد بھی میرا ذکر خیر لوگوں میں جاری رہے۔ لوگ نیک باتوں میں میری اقتدا کرتے رہیں۔ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی یہ دعا حرف بہ حرف قبول ہوئی۔ دنیا کے اکثر مذاہب آپ کو اپنا دینی پیشوا ضرور تسلیم کرتے ہیں اگرچہ آپ کی تعلیم سے بہت سی باتوں سے منحرف ہوچکے ہیں۔ اسلام نے از سر نو دین ابراہیمی کو زندہ کیا اور ہر نماز میں درود کو واجب قرار دے کر آپ کا ذکر خیر بھی جاری کیا۔ اور جنت کے وارث تو وہ اس لحاظ سے ہوں گے کہ ان کے جد امجد کا اصل مسکن جنت ہی تھا اور جنت کے وارث صالحین ہی ہوں گے۔ جن کے ساتھ سیدنا ابراہیم علیہ السلام ملانے کے لیے دعا فرما رہے ہیں۔ (تیسیر القرآن)