سورة الشعراء - آیت 55

وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بلاشبہ یہ ہمیں یقیناً غصہ دلانے والے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

فرعون کا تعاقب: فرعون اپنا لشکر جرار لے کر ان کی سرکوبی کے لیے روانہ ہوا۔ ان کا تو یہی خیال تھا کہ ہم جلد ہی انھیں گرفتار کر کے واپس لے آئیں گے اور جو مقابلہ پر آئیں گے انھیں قتل کر ڈالیں گے۔ انھیں کیا معلوم تھا کہ جن محلوں اور باغوں سے نکل کر وہ ان کے تعاقب میں جا رہے ہیں۔ ان محلوں اور باغوں کو دوبارہ دیکھنا بھی ان کے نصیب میں نہ ہوگا۔ اور بنی اسرائیل کا شکار کرنے والا یہ لشکر خود موت کے ہاتھوں شکار بن جائے گا۔