سورة الشعراء - آیت 41

فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر جب جادو گر آگئے تو انھوں نے فرعون سے کہا کیا واقعی ہمارے لیے ضرور کچھ صلہ ہوگا، اگر ہم ہی غالب ہوئے؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

نبی اور جادوگر کے کردار کا تقابل: مقررہ وقت سے پہلے جب تمام جادوگر اطراف واکناف سے دارالحکومت پہنچ گئے تو انھوں نے فرعون سے مل کر سوال کیا کہ اگر ہم کامیاب ہوگئے تو ہمیں کچھ معاوضہ یا انعام واکرام بھی ملے گا؟ اس سوال سے جادوگروں کی ذہنیت کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ وہ جو کچھ کرتے ہیں پیٹ کے دھندے کے طور پر کرتے ہیں۔ جبکہ نبی لوگوں کے معاوضہ سے بالکل بے نیاز ہوتا ہے وہ بے لوث ہو کر محض اللہ کی رضا مندی کی خاطر اپنا فریضہ انجام دیتا ہے۔