سورة الشعراء - آیت 25

قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس نے ان لوگوں سے کہا جو اس کے ارد گرد تھے، کیا تم سنتے نہیں؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

فرعون اب اپنے درباریوں، اور امیروں وزیروں سے متوجہ ہو کر کہنے لگا: سن رہے ہو جو یہ شخص کہہ رہا ہے کہ تمام بنی اسرائیل کو اپنی غلامی سے رہا کر کے میرے ہمراہ کر دو تا کہ یہ ہمارے مقابلے پر اتر آئے، پھر ساتھ ہی یہ بھی کہے جاتا ہے کہ میں رب العالمین کا فرستادہ ہوں۔