سورة الشعراء - آیت 9
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بے شک تیرا رب، یقیناً وہی سب پر غالب، نہایت رحم والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ہر چیز پر اس کا غلبہ ہے اور وہ انتقام لینے پر قادر ہے، اس کے سامنے ساری مخلوق عاجز ہے۔ ساتھ ہی وہ اپنے بندوں پر مہربان ہے، نافرمانوں کے عذاب میں جلدی نہیں کرتا، انھیں ڈھیل دیتا ہے، تاکہ وہ اپنے کرتوتوں سے باز آجائیں اور اس کے بعد مواخذہ کرتا ہے۔