سورة النور - آیت 52
وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَخْشَ اللَّهَ وَيَتَّقْهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اور اللہ سے ڈرے اور اس سے بچے تو یہی لوگ کامیاب ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اسلام کا مضبوط کڑا اللہ کی وحدانیت کی گواہی، نماز کی پابندی، زکوٰۃ کی ادائیگی اور مسلمانوں کے بادشاہ کی اطاعت ہے۔ (ابن کثیر: ۳/ ۶۳۰) یعنی فلاح وکامیابی کے مستحق صرف وہ لوگ ہیں جو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع فرمان بن جائیں، جو حکم ملے اسے بجا لائیں، جس چیز سے روک دیں، رک جائیں، جو گناہ ہو جائے اس سے خوف کھاتے رہیں، آئندہ کے لیے اس سے بچتے رہیں، ایسے لوگ تمام بھلائیوں کو سمیٹنے والے اور تمام برائیوں سے بچ جانے والے ہیں، دنیا وآخرت میں وہ نجات یافتہ ہیں۔