سورة النور - آیت 13
لَّوْلَا جَاءُوا عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ ۚ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا بِالشُّهَدَاءِ فَأُولَٰئِكَ عِندَ اللَّهِ هُمُ الْكَاذِبُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ اس پر چار گواہ کیوں نہ لائے، تو جب وہ گواہ نہیں لائے تو اللہ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
(۲) دوسری بات اہل ایمان کو اللہ تعالیٰ نے یہ بتلائی کہ اس بہتان پر انھوں نے ایک گواہ بھی پیش نہیں کیا جب کہ اس کے لیے چار گواہ ضروری تھے۔ اس کے باوجود تم نے ان بہتان تراشوں کو جھوٹا نہیں کہا، یہی وجہ ہے کہ ان آیات کے نزول کے بعد حضرت حسان، مسطح اور حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہم کو حد قذف لگائی گئی۔ (ترمذی: ۳۱۸۱، ابو داؤد: ۴۴۷۴، ابن ماجہ: ۲۵۴۷)