سورة المؤمنون - آیت 118

وَقُل رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور تو کہہ اے میرے رب! بخش دے اور رحم کر اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم والا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

دعا کی تعلیم دی جا رہی ہے: اوپر اسی سورہ کی آیت نمبر (۱۰۹) میں ذکر ہوا ہے کہ جب میرے بندے مجھ سے مغفرت اور رحم کی دعا کرتے تھے تو کافر ان کا مذاق اڑاتے تھے، ان کا انجام بتانے کے بعد پیغمبر اسلام اور مسلمانوں کو یہ ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ ہر حال میں اللہ سے رحم اور مغفرت کی دعا مانگتے رہا کریں اور اللہ چونکہ سب سے بڑھ کر اور سب پر رحم کرنے والا ہے لہٰذا تمہیں یقین رکھنا چاہیے کہ وہ تم پر رحم کرتے ہوئے تمہاری تقصیرات اور تمہاری خطاؤں کو معاف فرما دے گا۔ (آمین) الحمد للہ سورۂ مومنون کی تفسیر ختم ہوئی