سورة المؤمنون - آیت 30
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ وَإِن كُنَّا لَمُبْتَلِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلاشبہ اس میں یقیناً بہت سی نشانیاں ہیں اور بلاشبہ ہم یقیناً آزمانے والے تھے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حضرت نوح علیہ السلام کے قصہ میں کئی ایسی باتیں ہیں جن پر غور کرنے سے انسان سبق حاصل کر سکتا ہے۔ جب ہم کوئی نبی بھیجتے ہیں تو اس وقت قوم کا امتحان شروع ہو جاتا ہے۔ نبی اور اس کے پیرو کاروں کا بھی کہ وہ کس حد تک صبر و ثبات سے کام لیتے ہیں اور جھٹلانے والوں کا بھی کہ وہ کس حد تک سرکشی اختیار کرتے ہیں۔ پھر یہ بھی دیکھتے ہیں کہ بعد میں آنے والی قوم میں سے کون ان نشانیوں کو دیکھ کر عبرت و نصیحت حاصل کرتا ہے اور کون نہیں کرتا؟