سورة المؤمنون - آیت 13
ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر ہم نے اسے ایک قطرہ بنا کر ایک محفوظ ٹھکانے میں رکھا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
محفوظ مقام سے مراد رحم مادر ہے، جہاں بچہ بڑی حفاظت سے ایک حالت سے دوسری کی طرف اور ایک صورت سے دوسری صورت کی طرف منتقل ہوتا رہتا ہے۔ رحم مادر میں نطفہ کی نشوونما کے دوران جو مراحل پیش ہوتے ہیں ان کی تشریح سورئہ الحج کی آیت نمبر ۵ میں کی جا چکی ہے۔