سورة الحج - آیت 51
وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کے بارے میں کوشش کی، اس حال میں کہ نیچا دکھانے والے ہیں، وہی بھڑکتی آگ والے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ہماری آیات کا انکار کر کے اور اسلام کے راستے میں روکاوٹیں کھڑی کر کے لوگ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ اس طرح اسلام اور اہل اسلام کو دبا لیں گے یہ ان کی بھول ہے البتہ ان کے کرتوتوں کے عوض انھیں جہنم کا عذاب ضرور ہوگا۔ تفسیر طبری میں ہے: ’’جو لوگ اوروں کو بھی اللہ اور رسول کی اطاعت سے روکتے ہیں وہ جہنمی ہیں۔ وہ سخت عذابوں اور تیز آگ کا ایندھن ہیں۔‘‘ اللہ تعالیٰ ہمیں بچائے۔ (آمین)