سورة الحج - آیت 21
وَلَهُم مَّقَامِعُ مِنْ حَدِيدٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور انھی کے لیے لوہے کے ہتھوڑے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مزید برآں ان کو لوہے کے ہنڈوں سے پیٹا بھی جائے گا، جب وہ دوزخ سے نکل بھاگنے کی کوشش کریں گے تو فرشتے انھیں ہنٹر مار مار کر پھر دوزخ میں دھکیل دیں گے ساتھ ہی انھیں یہ بھی بتاتے جائیں گے کہ یہ تمہارے ہی اعمال کا بدلہ ہے۔ اب بھاگتے کیوں ہو یہ دائمی عذاب کا مزا تمہیں چکھنا ہی پڑے گا۔