سورة الأنبياء - آیت 70

وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور انھوں نے اس کے ساتھ ایک چال کا ارادہ کیا تو ہم نے انھی کو انتہائی خسارے والے کردیا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ کافروں نے اللہ کے نبی علیہ السلام کونیچا کرنا چاہا، اللہ نے انھیں نیچا کر دکھایا۔ ان کا مکر ہم نے ان پر اُلٹ دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپکلی کو مار دینے کا حکم دیا اور فرمایا: ’’یہ ابراہیم علیہ السلام (کے اوپر جلنے والی آگ) پر پھونک مارتی تھی۔‘‘ (بخاری: ۳۳۵۹)