سورة الأنبياء - آیت 7
وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِي إِلَيْهِمْ ۖ فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم نے تجھ سے پہلے نہیں بھیجے مگر کچھ مرد، جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے، پس ذکر والوں سے پوچھ لو، اگر تم نہیں جانتے ہو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مشرکین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشریت کے منکر تھے۔ کفار مکہ کے ایک بنیادی اعتراض کا جواب دیا جاتا ہے، اعتراض یہ تھا کہ یہ نبی ہم ہی جیسا ایک بشر ہے سب بشری کمزوریاں اور بشری تقاضے اس میں موجود ہیں وہ ہماری طرح ہی کھانے پینے، چلنے پھرنے کا محتاج ہے ہماری طرح شادیاں بھی کرتا ہے۔ مزید براں نہ تو اسے کوئی دنیوی جاہ و حشم میسر ہے۔ نہ کوئی فرشتہ ہی اس کے ساتھ رہتا ہے۔