سورة الأنبياء - آیت 4

قَالَ رَبِّي يَعْلَمُ الْقَوْلَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس نے کہا میرا رب آسمان و زمین میں ہر بات کو جانتا ہے اور وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ جو بہتان باندھتے ہیں ان سے کہیے کہ جو خدا آسمان و زمین کی تمام باتیں جانتا ہے۔ جس سے کوئی بات پوشیدہ نہیں۔ اس نے اس پاک کلام قرآن کریم کو نازل فرمایا۔ اس میں اگلی پچھلی تمام خبروں کا موجود ہونا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ اس کا اتارنے والا عالم الغیب ہے۔ وہ تمھاری سب باتوں کو سننے والا اور تمھارے تمام حالات کا علم رکھنے والا ہے۔ پس تمھیں اس سے ڈرنا چاہیے۔