أَفَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسَاكِنِهِمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّأُولِي النُّهَىٰ
پھر کیا اس بات نے ان کی رہنمائی نہیں کی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنے زمانوں کے لوگ ہلاک کردیے، جن کے رہنے کی جگہوں میں یہ چلتے پھرتے ہیں، بے شک اس میں عقلوں والوں کے لیے یقیناً کئی نشانیاں ہیں۔
یہ اشارہ ہے اہل مکہ کی طرف جو اس وقت مخاطب تھے کہ جو لوگ تجھے نہیں مان رہے اور تیری شریعت کا انکار کر رہے ہیں کیا وہ ا س بات سے بھی عبرت حاصل نہیں کرتے جنھوں نے پہلے یہ طریقے نکالے تھے ہم نے انھیں تباہ و برباد کر دیا؟ آج ان کی ایک آنکھ جھپکتی ہوتی اور ایک سانس چلتا ہوا او رایک دن بولتی ہوئی باقی نہیں بچی، ان کے بلندو بالا، پختہ اور خوبصورت، کشادہ اور زینت دار محل، ویران کھنڈر پڑے ہوئے ہیں جہاں سے ان کی آمد و رفت رہتی ہے۔