سورة طه - آیت 61
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ وَيْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوا عَلَى اللَّهِ كَذِبًا فَيُسْحِتَكُم بِعَذَابٍ ۖ وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
موسیٰ نے ان سے کہا تمھاری بربادی ہو! اللہ پر کوئی جھوٹ نہ باندھنا، ورنہ وہ تمھیں عذاب سے ہلاک کردے گا اور یقیناً ناکام ہوا جس نے جھوٹ باندھا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مقابلے سے پہلے موسیٰ علیہ السلام کی فرعونیوں کو تنبیہ: موسیٰ علیہ السلام نے اکابرین قوم فرعون کومخاطب کرتے ہوئے ایک بار پھر تنبیہ کی اور فرمایا: اب بھی سمجھ جاؤ اور معجزہ کو جادو نہ بتاؤ۔ جبکہ تم حقیقت کو پوری طرح سمجھ چکے ہو، اس لیے دوسروں کی آنکھوں میں دھول نہ ڈالو۔ اور جو شخص حق کو سمجھ لینے کے بعد اس کا انکار کرے گا۔ وہ عذاب الٰہی سے دو چار ہوگا۔