سورة طه - آیت 57
قَالَ أَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ أَرْضِنَا بِسِحْرِكَ يَا مُوسَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہا کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا ہے کہ ہمیں ہماری سر زمین سے اپنے جادو کے ذریعے نکال دے اے موسیٰ !
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جب فرعون کو واضح دلائل کے ساتھ وہ معجزات بھی دکھلائے جو عصا اور ید بیضا کی صورت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عطا کیے گئے تھے تو فرعون نے اسے جادو کا کرتب سمجھا اور کہنے لگا اچھا تو ہمیں اس جادو کے زور سے ہماری زمین سے نکالنا چاہتا ہے؟ تو تو مغرور نہ ہو جا ہم بھی ایسے جادو سے تیرا مقابلہ کر سکتے ہیں ہم بھی ایک مقرر دن اور وقت پر اس جگہ آجائیں اور تو بھی ایسا نہ ہو کہ کوئی نہ آئے۔