سورة طه - آیت 56
وَلَقَدْ أَرَيْنَاهُ آيَاتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَأَبَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ یقیناً ہم نے اسے اپنی نشانیاں سب کی سب دکھلائیں، پس اس نے جھٹلایا اور انکار کردیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
الغرض فرعون کے سامنے دلیلیں پیش کیں۔ اس نے معجزے دیکھ لیے لیکن سب کا انکار اور تکذیب کرتا رہا، کفر و سرکشی، ضداور تکبر سے باز نہ آیا جیسا کہ سورۂ نمل۱۴ میں ہے۔ حالانکہ ان کے دل یقین کر چکے تھے صرف ظلم اور تکبر کی بنا پر۔ پس دیکھ لیجیے ان فتنہ پرداز لوگوں کا انجام کیسا کچھ ہوا۔