سورة مريم - آیت 97
فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِينَ وَتُنذِرَ بِهِ قَوْمًا لُّدًّا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو اس کے سوا کچھ نہیں کہ ہم نے اسے تیری زبان میں آسان کردیا ہے، تاکہ تو اس کے ساتھ متقی لوگوں کو خوشخبری دے اور اس کے ساتھ ان لوگوں کو ڈرائے جو سخت جھگڑالو ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کج بحثی کرنے والے: مراد ہٹ دھرم، جھگڑالو، اور کج بحثی کرنے والے قریشی سردار ہیں جو ہربات میں اعتراضات نکالنے کے عادی تھے۔ انھیں ہی یہ تنبیہ کی جا رہی ہے کہ تمھارے جیسی بہت سی اقوام کو ہم نے یوں تہس نہس کر دیا کہ ان کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مِٹ چکا ہے۔ اور ان کی شیخیوں، گستاخیوں کی آج بھنک تک سنائی نہیں دیتی۔ الحمد للہ